Time 24 مئی ، 2022
پاکستان

اسلام آباد پولیس نے ڈی چوک پہنچنے والے 7 پی ٹی آئی کارکن گرفتار کرلیے

پی ٹی آئی کارکنان کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا، پولیس— فوٹو:فائل
پی ٹی آئی کارکنان کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا، پولیس— فوٹو:فائل

اسلام آباد پولیس نے ڈی چوک میں پہنچے والے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق پولیس نے ڈی چوک میں تحریک انصاف کے 7کارکنان گرفتار کرلیے جنہیں تھانہ رمنا اور تھانہ کوہسار منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کارکنان کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ساتھ ہی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو سیل کردیا جبکہ پنجاب سے اسلام آباد جانیوالے راستے بھی بند کردیے ہیں۔

مزید خبریں :