پی ٹی آئی رہنما جیل کے ڈر سے لانگ مارچ میں نہیں جائیں گے: منظور وسان

سندھ حکومت کسی کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی، نمائش چورنگی اس لیے بند کی کہ یہ لوگ گڑ بڑ کریں گے: پی پی رہنما/ فائل فوٹو
سندھ حکومت کسی کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی، نمائش چورنگی اس لیے بند کی کہ یہ لوگ گڑ بڑ کریں گے: پی پی رہنما/ فائل فوٹو

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے  رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما جیل جانے کے ڈر سے لانگ مارچ میں نہیں جائیں گے۔

 سندھ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں منظور وسان نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے متعلق کہا کہ تحریک انصاف کے رہنماجیل کے ڈر سے لانگ مارچ میں نہیں جائیں گے ، پی ٹی آئی والے گھر میں ہوں گے لیکن پکڑ دھکڑکی ویڈیو بنا کر وائرل کرتے رہیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کہتے تھے جیل ان کا سسرال ہے جب جیل آپ کا سسرال ہے تو پھر کیوں ڈرتے ہو، میں شیخ رشید سے زیادہ جیل میں رہا ہوں، جام صادق کے دور میں سب سے پہلے مجھ پر کلاشنکوف رکھنے کا مقدمہ بنایا گیا ہے۔

منظور وسان نے مزید کہا کہ  سندھ حکومت کسی کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی، نمائش چورنگی اس لیے بند کی کہ یہ لوگ گڑ بڑ کریں گے،  ہمیں اطلاعات ہیں کہ یہ لوگ گڑ بڑ کریں گے۔


مزید خبریں :