Time 25 مئی ، 2022
پاکستان

لاہور: پولیس اور وکلا میں تصادم، وکلا نے زبیر نیازی کو پولیس حراست سے چھڑالیا

لاہور میں وکیل رہنما زبیر نیازی ریلی کے ہمراہ جیسے ہی ایوان عدل پہنچے تو پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا/ اسکرین گریب
لاہور میں وکیل رہنما زبیر نیازی ریلی کے ہمراہ جیسے ہی ایوان عدل پہنچے تو پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا/ اسکرین گریب

لاہور: ایوان عدل کے سامنے پولیس اور  وکلا کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی جس میں وکلا نے پولیس پر دھاوا بول دیا۔

جیونیوز کے مطابق لاہور میں وکیل رہنما زبیر نیازی ریلی  کے ہمراہ جیسے ہی ایوان عدل پہنچے تو پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا جس کے بعد زبیر نیازی کے ہمراہ ان کے حمایتی وکلا نے پولیس پر دھاوا بول دیا۔

اس دوران پولیس اور وکلا کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی اور وکلا نے زبیر نیازی کو پولیس کی حراست سے چھڑا لیا جس کے بعد زبیر نیازی وکلا کے ساتھ آگے کی طرف روانہ ہوگئے۔


مزید خبریں :