ویڈیو: علی امین گنڈا پور نے پولیس اہلکار کو پکڑلیا

گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان سے ہکلہ انٹرچینج آتے وقت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور پولیس اہلکار کو پکڑ کر اکساتے رہے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ٹوئٹر پر علی امین گنڈا پور کی ایک ویڈیو شیئر کی جارہی ہے جس میں انہیں پولیس اہلکار کی زبردستی ویڈیو بنواتے اور اہلکار کو عمران خان کی حمایت پر مجبور کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں علی امین پولیس اہلکار کو عمران خان کی حمایت پر بیان دینے کا کہہ رہے ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما نے  پولیس اہلکار کو اپنے افسران کو برا بھلا کہنے پر بھی اکسایا۔


مزید خبریں :