Time 14 مئی ، 2024
پاکستان

موٹرسائیکلوں کی تقسیم روکنےکےکیس میں جج صاحب کے ریمارکس پر ہنسی آگئی: مریم نواز

عدالت نے کہا لڑکے بائيکوں پر ون وہیلنگ کریں گے، میرے خیال میں الیکٹرک بائیکس سے ون وہیلنگ نہيں ہوسکتی: مریم نواز
عدالت نے کہا لڑکے بائيکوں پر ون وہیلنگ کریں گے، میرے خیال میں الیکٹرک بائیکس سے ون وہیلنگ نہيں ہوسکتی: مریم نواز 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  کا کہنا ہےکہ موٹرسائیکلوں کی تقسیم روکنےکے کیس میں جج صاحب کے ریمارکس پر ہنسی آگئی۔ 

مریم نواز نے کا کہنا تھا کہ عدالت نے کہا کہ لڑکے بائيک لے کر لڑکیوں کے کالج کےسامنے جائيں گے، جنہوں نے وہاں جانا ہے وہ ویسے بھی چلے جائيں گے۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا عدالت نے کہا لڑکے بائيکوں پر ون وہیلنگ کریں گے، میرے خیال میں الیکٹرک بائیکس سے ون وہیلنگ نہيں ہوسکتی۔ 

یاد رہے چنددن قبل لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کو طالب علموں کو الیکٹرانک بائیکس دینے سے روکتے ہوئے تفصیلات طلب کی تھیں۔ 


مزید خبریں :