Time 14 مئی ، 2024
کاروبار

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس 74 ہزار 531 پوائنٹس پر بند

100 انڈیکس 400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد 74229 پر جا پہنچا/ فائل فوٹو
100 انڈیکس 400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد 74229 پر جا پہنچا/ فائل فوٹو

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس 732 پوائنٹس اضافے سے 74 ہزار 531 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اس قبل آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور 100 انڈیکس میں 430 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 74 ہزار سے تجاوز کرگیا۔

کاروبار کے اختتام پر100 انڈیکس کی تاریخی بلند ترین سطح 74 ہزار 575 ہے۔

آج اسٹاک مارکیٹ میں  57 کروڑ شیئرزکےسودے 23.4 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 78 ارب روپے بڑھ کر 10 ہزار 37 ارب روپے ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کے ایم آئی 30 انڈیکس میں آج کاروباری روز کے دوران  ایک ہزار 687 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور کاروبار کے اختتام پر  کے ایم آئی 30 انڈیکس ایک لاکھ 23 ہزار 198 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزید خبریں :