12 نومبر ، 2012
لندن…اسپاٹ فکسنگ میں برطانوی عدالت سے سزا پانے والے پاکستانی کرکٹرز بے قصور ہیں، برطانوی صحافی ایڈ ہاکنز کے خیال میں سلمان بٹ، محمد آصف اور محمدعامر کو پھنسایا گیا ہے۔برطانوی اخبار نے ایڈ ہاکنز کی آنے والی کتاب سے ایک اور اقتباس شائع کیا جس میں اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث تینوں پاکستانی کرکٹرز کو بے قصور قرار دیا گیا ہے۔ اپنی کتاب میں ایڈ ہاکنز نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی سٹے بازوں کا کہنا ہے کہ دُنیا میں کوئی بھی بکی نو بالز پر اسپاٹ فکسنگ نہیں کرتا اور نیوز آف دی ورلڈ کا اسٹنگ آپریشن فراڈ تھا۔ایڈ ہاکنز کے خیال میں اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں مظہر مجید کو بھی بلاوجہ سزا ہوئی، کرکٹ کے قوانین سے ناواقفیت کی وجہ سے عدالت نے چاروں ملزمان کو جیل بھیجا۔ مظہر مجید کو 36 ماہ، سلمان بٹ کو 30 ماہ، محمد آصف کو ایک سال اور محمد عامر کو سدک کراوٴن کورٹ نے 6 ماہ سزا سنائی تھی۔