Time 30 مئی ، 2022
پاکستان

مصری شاہ میں پتنگ کی ڈور نے 18سالہ نوجوان کی سانسوں کی ڈور کاٹ دی

مصری شاہ کا رہائشی18سالہ مبین اپنے کزن کے ساتھ موٹرسائیکل پر جا رہا تھاکہ پتنگ کی ڈور گردن پر چھری کی طرح پِھر گئی— فوٹو: فائل
مصری شاہ کا رہائشی18سالہ مبین اپنے کزن کے ساتھ موٹرسائیکل پر جا رہا تھاکہ پتنگ کی ڈور گردن پر چھری کی طرح پِھر گئی— فوٹو: فائل

لاہورمیں پتنگ بازی رُک سکی نہ ہی پتنگوں کی ڈور سےہلاکتوں کا سلسلہ رُک سکا، مصری شاہ میں ڈور نے 18سالہ نوجوان کی سانسوں کی ڈور کاٹ دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرتےہوئےغفلت کے ذمے داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دے دیا اور کہا کہ شہری کی جان چلی گئی لیکن متعلقہ پولیس سوتی رہی۔

اپنے18سالہ بیٹے کی موت پر نوحہ کناں خاندان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے لختِ جگر کا خون کس کے ہاتھ پہ تلاش کریں؟ پولیس پتنگ بازی پر قابو کیوں نہیں پا سکی؟— فوٹو: سوشل میڈیا
اپنے18سالہ بیٹے کی موت پر نوحہ کناں خاندان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے لختِ جگر کا خون کس کے ہاتھ پہ تلاش کریں؟ پولیس پتنگ بازی پر قابو کیوں نہیں پا سکی؟— فوٹو: سوشل میڈیا

لاہورمیں پتنگ بازی نے ایک اور گھر اجاڑ دیا۔ اپنے18سالہ بیٹے کی موت پر نوحہ کناں خاندان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے لختِ جگر کا خون کس کے ہاتھ پہ تلاش کریں؟ پولیس پتنگ بازی پر قابو کیوں نہیں پا سکی؟

پولیس کے مطابق مصری شاہ کا رہائشی18سالہ مبین اپنے کزن کے ساتھ موٹرسائیکل پر جا رہا تھاکہ پتنگ کی ڈور گردن پر چھری کی طرح پِھر گئی، مبین کو اسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جاں بَر نہ ہو سکا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرتےہوئے غفلت کے ذمے داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔

انہوں نے کہاکہ ان کے پاس غمزدہ خاندان سے تعزیت کیلئے الفاظ نہیں۔

دوسری جانب پولیس نے مقدمہ درج کرکے پتنگ بازوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید خبریں :