Time 01 جون ، 2022
کاروبار

شمالی وزیرستان میں پہلی مرتبہ تیل اور گیس کے ذخائر دریافت

بنوں ویسٹ بلاک میں 25 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 300 بیرل یومیہ تیل کی بڑی دریافت کی گئی ہے: ترجمان ماڑی پیٹرولیم/ فائل فوٹو
بنوں ویسٹ بلاک میں 25 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 300 بیرل یومیہ تیل کی بڑی دریافت کی گئی ہے: ترجمان ماڑی پیٹرولیم/ فائل فوٹو

ماڑی پیٹرولیم نے شمالی وزیرستان کے بنوں ویسٹ بلاک میں تیل و گیس کےذخائر دریافت کرلیے۔

ترجمان ماڑی پیٹرولیم نے بتایا کہ شمالی وزیرستان میں یہ تیل و گیس کی پہلی دریافت ہے جس میں 25 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 300 بیرل یومیہ تیل کی بڑی دریافت کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق نئی دریافت سے تیل وگیس کی طلب پوری کرنے میں مددملے گی اور ملک میں ہائیڈروکاربن کے ذخائر میں اضافہ ہوگا جب کہ مقامی وسائل کی دریافت سے زرمبادلہ کے ذخائر کی بچت ہوگی۔

مزید خبریں :