01 جون ، 2022
الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے زندہ رکن صوبائی اسمبلی کو مردہ قرار دے دیا۔
الیکشن کمیشن نے رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدرکا نام ووٹرلسٹ سے ان کے'انتقال' پر خارج کردیا۔
جیو نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی ریاض حیدرکا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے مردہ قرار دے کر میرا نام انتخابی فہرست سےنکال دیا، ایک ووٹر نے ووٹ ضلع وسطی سے ضلع جنوبی منتقل کرنےکی شکایت کی تو میں نے اپنی تسلی کے لیے ووٹرلسٹ پر اپنا نام چیک کرنےکے لیے میسج کیا تو مجھے پیغام آیا کہ میری فوتگی کی تصدیق ہونے پر میرا نام فہرست سے خارج کردیا گیا ہے۔
ریاض حیدرکا کہنا ہےکہ منتخب نمائندے کے ساتھ الیکشن کمیشن کا یہ سلوک ہے تو عام شخص کے ساتھ کیا سلوک ہوگا۔