پاکستان
17 فروری ، 2012

اتحادیوں کے اجلا س میں اے این پی کو نہیں بلایا گیا، حاجی عدیل

 اتحادیوں کے اجلا س میں اے این پی کو نہیں بلایا گیا، حاجی عدیل

اسلام آباد … عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر حاجی عدیل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے 20ویں آئینی ترمیم معاملے پر اتحادی جماعتوں کا اجلاس بلایا لیکن اے این پی کو مدعو نہیں کیا گیا۔ پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں حاجی عدیل کا کہنا تھا کہ 20ویں آئینی ترمیم پر اے این پی کے سینیٹرز سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔ حاجی عدیل نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے سینیٹر کے خلاف انٹرپول کے وارنٹ گرفتاری کی خبر پر خیبرپختونخوا اور فاٹا کے سینیٹرز پریشان ہیں۔ میڈیا بتائے کہ کس سینیٹر کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں۔

مزید خبریں :