07 جون ، 2022
گوادر سے 60 مسافروں کو کراچی لانے والا پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔
ائیر پورٹ سے ٹیک آف کے وقت طیارے کاٹائرپھٹ گیا تاہم خوش قسمتی سےطیارہ جناح انٹرنیشنل پربحفاظت لینڈنگ کرنے میں کامیاب رہا۔
گوادر کےگراؤنڈ اسٹاف کی بروقت اطلاع پر کراچی کنٹرول ٹاور نے کپتان کو صورتحال سےآگاہ کیا اور کراچی ائیرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی۔