Time 07 جون ، 2022
پاکستان

ن لیگ اور پی پی نے پنجاب میں ضمنی انتخابات مشترکہ طور پر لڑنے پر اتفاق کرلیا

آصف زرداری اور حمزہ شہباز کی ملاقات میں ورکنگ ریلیشن شپ مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا— فوٹو: اسکرین گریب
آصف زرداری اور حمزہ شہباز کی ملاقات میں ورکنگ ریلیشن شپ مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا— فوٹو: اسکرین گریب 

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کیلئے بلاول ہاؤس لاہور پہنچ گئے۔

آصف زرداری سے حمزہ شہباز نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور ورکنگ ریلیشن شپ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آصف زرداری نےحمزہ شہباز کو منصب سنبھالنے پرمبارکباد دی اور ورکنگ ریلیشن شپ مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

دونوں رہنماؤں نے عمران خان کے غیر جمہوری ہتھکنڈوں کا مل کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اورضمنی انتخابات مشترکہ طور پر لڑنے پر اتفاق کیا۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھاکہ عوام کی خدمت کے سفر میں ایک ہیں اورایک رہیں گے، پیپلز پارٹی اتحادی جماعت ہے، ساتھ لیکر چلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ورکنگ ریلیشن شپ مزید بہتر بنانے کیلئے مشاورت جاری رہے گی، ن لیگ اور پییلزپارٹی کا اتحاد عوام کی خدمت کیلئے ہے، سیاست کو عبادت سمجھتا ہوں اور اجتماعی فیصلوں کا قائل ہوں۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے ڈی سیٹ ہونے والے ارکان پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر 17 جولائی کو ضمنی انتخابات ہوں گے۔

مزید خبریں :