Time 09 جون ، 2022
انٹرٹینمنٹ

مہنگائی بہت زیادہ ہے، پاکستانی مرد دوسری شادی نہیں کرسکتے: درفشاں

وہ پہلے کے زمانے تھے جب مرد چار شادیاں نبھا جاتے تھے لیکن آج کا مرد ایک شادی بھی مشکل سے نبھاتا ہے: اداکارہ کی شو میں گفتگو—فوٹو: انسٹاگرام/در فشاں
وہ پہلے کے زمانے تھے جب مرد چار شادیاں نبھا جاتے تھے لیکن آج کا مرد ایک شادی بھی مشکل سے نبھاتا ہے: اداکارہ کی شو میں گفتگو—فوٹو: انسٹاگرام/در فشاں

 اُبھرتی ہوئی اداکارہ درِفشاں کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت انتہائی بدحالی کا شکار ہے، اب پاکستانی مرد ایک سے زیادہ شادی نہیں کرسکتے۔

در فشاں نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جس میں میزبان نے ان سے اسلام میں چار شادیوں کے حوالے سے سوال کیا۔

اداکارہ نے کہا ’میں کہتی ہوں کہ ایک شادی کریں اور اسے اچھے سے نبھائیں، وہ پہلے کے زمانے تھے جب مرد چار شادیاں نبھا جاتے تھے لیکن آج کا مرد ایک شادی بھی مشکل سے نبھاتا ہے۔‘

در فشاں نے کہا کہ ’آج کل کے مردوں اور خواتین میں برداشت بالکل ختم ہوچکی ہے اور پھر مردوں کی سوچ بھی یہی ہے کہ عورت کو سنبھالنا کافی مشکل ہے، تو وہ کس طرح چار شادیاں کر سکتے ہیں۔‘

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’ خاص طور پر آج کے زمانے میں جب ملک میں مہنگائی بہت زیادہ ہوگئی ہے، معیشت کی بری حالت ہے اور  پیٹرول تقریباً 200 تک ہوگیا ہے، ایسے میں مرد دوسری شادی نہیں کرسکتا۔‘

در فشاں کے بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہے جہاں صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید خبریں :