Time 17 اکتوبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

گلوکار لیام پین کی موت سے چندگھنٹے قبل بنائی گئی آخری اسنیپ چیٹ ویڈیو وائرل

برطانوی گلوکار لیام پین کی موت سے قبل بنائی گئی آخری اسنیپ چیٹ کی ویڈیو سامنے آگئی جو اب وائرل ہورہی ہے۔

معروف بینڈ ون ڈائریکشن کے سابق رکن 31 سالہ گلوکار لیام پین کی گزشتہ رات ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس کے ایک ہوٹل کی تیسری منزل سے گِر کر موت ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  بیونس آئرس کی پولیس کا بتانا ہے کہ انہیں ایک کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ ایک شخص شدید منشیات اور شراب کے نشے میں ہے،جب پولیس ہوٹل پہنچی تو بتایا گیا کہ ہوٹل کے صحن میں زوردار آواز سنائی دی گئی جس کے بعد وہاں سے لیام کی لاش ملی۔

گلوکار نے موت سے چند گھنٹے قبل اسنیپ چیٹ پر اپنی پارٹنر کے ساتھ ناشتے کی ویڈیو شیئر کی تھی۔

انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا 'ارجنٹینا میں ایک خوبصورت دن ہے'۔

لیام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جب کہ اپنے پسندیدہ گلوکار کی اچانک موت پر مداح سوگوار ہیں۔

مزید خبریں :