پنجاب حکومت نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 بحال کر دیا

ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کے ایڈمنسٹریٹرز ڈویژنل کمشنرز ہوں گے جبکہ ڈسٹرکٹ کونسلز کے ایڈمنسٹریٹرز ڈپٹی کمشنرز ہوں گے: اعلامیہ جاری۔ فوٹو فائل
 ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کے ایڈمنسٹریٹرز ڈویژنل کمشنرز ہوں گے جبکہ ڈسٹرکٹ کونسلز کے ایڈمنسٹریٹرز ڈپٹی کمشنرز ہوں گے: اعلامیہ جاری۔ فوٹو فائل

لاہور: پنجاب حکومت نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 بحال کر دیا۔

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کے ایڈمنسٹریٹرز ڈویژنل کمشنرز ہوں گے جبکہ ڈسٹرکٹ کونسلز کے ایڈمنسٹریٹرز ڈپٹی کمشنرز ہوں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ اور گجرات کے ایڈمنسٹریٹرز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز  ریونیو ہوں گے جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز تحصیلوں کے ایڈمنسٹریٹرز ہوں گے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یونین کونسلز کی سطح پر محکمہ لوکل گورنمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو ایڈمنسٹریٹرز مقرر کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :