پی آئی اے نے شام میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے طیارہ بھیجنے کے انتظامات کرلیے

وزیر ہوابازی کی خصوصی ہدایات پر پی آئی اے نے 13 جون کو پرواز بھیجنے کے انتظامات کیے ہیں— فوٹو: فائل
وزیر ہوابازی کی خصوصی ہدایات پر پی آئی اے نے 13 جون کو پرواز بھیجنے کے انتظامات کیے ہیں— فوٹو: فائل

پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) نے شام میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے طیارہ بھیجنے کے انتظامات مکمل کرلیے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق شام میں پاکستان کے سفیر کی ردخواست پر طیارہ بھیجنے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

شام میں پاکستان کے سفیر نے سی ای او پی آئی اے اور حکومت پاکستان کو مکتوب لکھا جس میں دمشق میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے شامی شہر حلب پروازیں بھیجنے کا کہا گیا۔

وزیر ہوابازی کی خصوصی ہدایات پر پی آئی اے نے 13 جون کو پرواز بھیجنے کے انتظامات کیے ہیں اور پہلے مرحلے میں دمشق سے بذریعہ بس پاکستانیوں کو حلب منتقل کیا جائے گا جہاں سے پی آئی اے کا طیارہ ان کو وطن واپس لے آئے گا۔

وزارت ہوابازی کے مطابق پی آئی اے کی پروازوں کی وجہ سے تمام زائرین 24 گھنٹوں کے اندر وطن پہنچنا شروع ہو جائیں گے، پی آئی اے ایک قومی ادارہ ہے اور ہمیشہ ایسے مواقعوں پر اپنی خدمات کو ملک کیلئے پیش کرتا ہے۔

مزید خبریں :