Time 14 جون ، 2022
پاکستان

پنجاب: بجٹ اجلاس کے حوالے سے اپوزیشن ارکان کی مختلف آراء سامنے آگئیں

محمود الرشید اور بشارت راجہ بجٹ اجلاس چلانےکےحق میں ہیں جبکہ اسلم اقبال، یاسمین راشد، سبطین خان مقدمات ختم کرانے کے معاملے پر ڈٹ گئے— فوٹو: فائل
محمود الرشید اور بشارت راجہ بجٹ اجلاس چلانےکےحق میں ہیں جبکہ اسلم اقبال، یاسمین راشد، سبطین خان مقدمات ختم کرانے کے معاملے پر ڈٹ گئے— فوٹو: فائل 

پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈلاک برقرار ہے، ساڑھے 6 گھنٹے سے زائد وقت گزر گیا لیکن بجٹ اجلاس شروع  نہ ہو سکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ اجلاس کے حوالے سے اپوزیشن ارکان کی مختلف آراء سامنے آئی ہیں، میاں محمود الرشید اور بشارت راجہ بجٹ اجلاس چلانےکےحق میں ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے اسلم اقبال، یاسمین راشد، سبطین خان مقدمات ختم کرانے کے معاملے پر ڈٹ گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن ارکان نے  آئی جی اور چیف سیکرٹری سے معافی منگوانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی منقسم رائے بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں معاملات کے حل میں رکاوٹ ہے، حکومتی اتحاد نے بجٹ اجلاس کیلئے مختلف آئینی و قانونی تجاویز پر بھی غور شروع کردیا ہے۔

مزید خبریں :