15 جون ، 2022
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردیں۔
الیکشن کمیشن کی دستاویز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے اثاثوں کی کل مالیت 10 کروڑ روپے ہے، ان کی لندن میں ایک کروڑ 37 لاکھ روپے مالیت کی پراپرٹی ہے۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کے بینک اکاؤنٹ میں 20 لاکھ روپے ہیں، انہوں نے سلیمان شہباز سے 6 کروڑ 39 لاکھ روپے قرض لے رکھا ہے جب کہ شہبازشریف کا لندن میں بینک اکاؤ نٹ خالی ہے۔