کھیل
Time 17 جون ، 2022

فیفا نے فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے میزبان شہروں کا اعلان کردیا

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے میزبان شہروں کا اعلان کردیا۔

امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ 2026  میں ان تینوں ممالک کے 16 شہروں میں ٹورنامنٹ منعقد ہوگا۔

ورلڈ کپ 2026 کے میچز امریکا کے 11، میکسیکو کے 3 اور کینیڈا کے 2 شہروں میں ہوں گے۔

امریکا، میکسیکو اور کینیڈا کے جن شہروں میں 2026 کا فٹبال ورلڈکپ کھیلا جائے گا ان کے نام مندرجہ ذیل ہیں۔ 

  • امریکا
  • لاس اینجلس 
  • ہیوسٹن
  • نیویارک/نیو جرسی
  • میامی
  • اٹلانٹا
  • سیٹل
  • سان فرانسسکو
  • کانسز سٹی
  • ڈلاس
  • فلاڈیلفیا
  • کانسس سٹی
  • میکسیکو
  • میکسیکو شہر
  • گواڈالاجارا
  • مونٹیری
  • کینیڈا
  • وینکوور
  • ٹورونٹو

2026 میں یہ پہلا موقع ہوگا کہ ٹورنامنٹ میں موجودہ 32 ٹیموں کے فارمیٹ کے بجائے 48 ٹیمیں شامل ہوں گی، اس کے علاوہ  پہلی بار ٹورنامنٹ تین میزبان ممالک میں منعقد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کو 2018 میں 2026 کے فٹبال ورلڈکپ کی میزبانی کیلئے منتخب کیا گیا تھا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکا نے 1994 میں ورلڈ کپ کی میزبانی کی تھی جبکہ  میکسیکو  1970 اور 1986 میں ٹورنامنٹ کی میزبانی کرچکا ہے۔

مزید خبریں :