پاکستان
14 نومبر ، 2012

علماء دہشت گردی اور فرقہ واریت کیخلاف آواز بلند کریں، وزیر اعظم

علماء دہشت گردی اور فرقہ واریت کیخلاف آواز بلند کریں، وزیر اعظم

اسلام آباد … وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے علماء پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خلاف آواز بلند کریں، اگر دہشت گردی کو فروغ ملا تو دنیا کو ہمارے بارے میں فیصلہ کرنے کی وجہ ملے گی۔ اسلام آباد میں علماء و مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گرد دنیا میں اسلام کو بطور مذہب اور پاکستان کو بطور ملک بدنام کر رہے ہیں، دنیا میں سمجھا جا رہا ہے کہ ہم دہشت گردی کو پروان چڑھا رہے ہیں اور دنیا کیلئے خطرہ ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت معاملات کو ٹھیک کرنے کیلئے آخری حد تک جانے کو تیار ہے، لیکن پوری قوم کو اٹھ کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جو دہشت گرد مذہب کی آڑ میں باتیں کر رہے ہیں، علماء اس کا بہتر جواب دے سکتے ہیں اور ان کی بات کا اثر زیادہ ہوگا۔ وزیراعظم نے علماء کو یقین دلایا کہ حکومت ان کا بھرپور ساتھ دے گی۔

مزید خبریں :