Time 20 جون ، 2022
پاکستان

بلوچستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس بار بار کیوں مؤخر کیا جارہا ہے؟

تاخیر کی وجہ ترقیاتی بجٹ کی ایڈجسٹمنٹ اور حکومتی اراکین کی اسکیموں کو بجٹ کا حصہ بنانا ہے— فوٹو: فائل
تاخیر کی وجہ ترقیاتی بجٹ کی ایڈجسٹمنٹ اور حکومتی اراکین کی اسکیموں کو بجٹ کا حصہ بنانا ہے— فوٹو: فائل

بلوچستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس دوسری بار مؤخر ،کل دوبارہ طلب کر لیا گیا۔

تاخیر کی وجہ ترقیاتی بجٹ کی ایڈجسٹمنٹ اور حکومتی اراکین کی اسکیموں کو بجٹ کا حصہ بنانا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے انٹرا پارٹی الیکشن میں عبدالقدوس بزنجو کی حمایت کرنے والے پارلیمنٹیرینز کی اسکیموں کو بجٹ میں شامل کیا جا رہا ہے۔

اس سے پہلے بلوچستان اسمبلی کا بجٹ سیشن 17 جون اور پھر 20 جون کو طلب کیاگیا تھا۔ سرکاری طورپر بجٹ اجلاس مؤخر کرنے کی وجہ وزیراعلیٰ کی مصروفیات کو بتایا جارہا ہے ۔

مزید خبریں :