اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس 748 پوائنٹس بڑھ گیا

بازار میں آج 30 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 9 ارب 47 کروڑ روپے رہی— فوٹو: فائل
بازار میں آج 30 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 9 ارب 47 کروڑ روپے رہی— فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج سرمایہ کاری کا مثبت دن رہا اور   100 انڈیکس 748 پوائنٹس اضافے سے 42525 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 824 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، 100 انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 42569 رہی۔

بازار میں آج 30 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز  بازار کے کاروبار کی مالیت 9 ارب 47 کروڑ  روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 98 ارب روپے بڑھ کر 7059 ارب روپے ہے۔

مزید خبریں :