پاکستان

غلط رن وے پر لینڈنگ، کرغزستان سے لاہور آنیوالی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

کنٹرول ٹاور نے ہاٹ لائن پر غیر ملکی کپتان کو غلطی سے آگاہ کیا اور پرواز 4541 کو فضا میں گھوم کر دوبارہ لینڈنگ کی ہدایت کی/ فائل فوٹو
کنٹرول ٹاور نے ہاٹ لائن پر غیر ملکی کپتان کو غلطی سے آگاہ کیا اور پرواز 4541 کو فضا میں گھوم کر دوبارہ لینڈنگ کی ہدایت کی/ فائل فوٹو

کرغزستان سے لاہور آنے والی پرواز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی۔

ذرائع کے مطابق ائیر بس اے 320 طیارے کے غیر ملکی کپتان نے غلط رن وے پر لینڈنگ کی کوشش کی  جس پر کنٹرول ٹاور نے ہاٹ لائن پر غیر ملکی کپتان کو غلطی سے آگاہ کیا اور پرواز 4541 کو فضا میں گھوم کر دوبارہ لینڈنگ کی ہدایت کی۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق غیر ملکی کپتان نے رن وے 18 ایل پر لینڈنگ کی کوشش کی تھی جو 2 سال سے زیر تعمیر اور تمام پروازوں کیلئے بند ہے جب کہ 5 منٹ بعد کپتان نے دوسری کوشش میں جہاز کو سیکنڈری رن وے 36 ایل پر لینڈ کرایا۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ بشکیک سے پہنچنے والی پرواز 4541 میں 171 مسافر اور عملے کے 8 اراکین سوار تھے۔

 سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واقعے کا نوٹس لے کر تحقیقات شروع کردیں۔

مزید خبریں :