پاکستان

ایم کیو ایم رہنما بابر غوری طویل جلا وطنی کے بعد آج کراچی پہنچیں گے

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر خان غوری کی طویل جلاوطنی کے بعد جمعرات کی شام امریکا سے وطن واپسی کا پروگرام ہے۔ 

نمائندہ جیو نیوز سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے بابر خان غوری نے بتایا کہ وہ دو ہفتے قبل امریکا سے دبئی پہنچے تھے۔ جہاں قیام کے دوران انہوں نے اپنے خلاف کراچی میں درج دو مقدمات میں عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی۔

 ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی اہلیہ بینا غوری کے ہمراہ امارات ائیرلائن کی پرواز ای کے 602 کے ذریعے جمعرات کی شام 6 بجے دبئی سے کراچی پہنچیں گے۔ 

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے میں  بابر غوری کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس بھی درج ہے۔ 

واضح رہے سابق وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ بابر غوری 2015 سے امریکا کے شہر ہیوسٹن میں مقیم ہیں۔ وہ سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے دور میں ان کے انتہائی قریب پاکستان کے بااثر سیاست دانوں میں شامل رہے۔

مزید خبریں :