15 نومبر ، 2012
لاہور…بھارتی ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کہا ہے کہ اچھی حکمرانی کیلئے قانون کی حکمرانی ضروری ہے، حکومت کے غیر جانبدار ہونے سے ہی قانون کی حکمرانی قائم کی جا سکتی ہے۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بہار نے کہا کہ سزاملنے سے عوام کے دل سے خوف دور اور جرائم پیشہ افراد کو قانون کاڈرہونے لگا، قانون پرعمل کرنے سے مقدمات چلنے لگے اورسزاملنے لگی۔ انہوں نے کہا کہ قانون پرعمل سے پراسیکیوشن کا کام تیز ہوا،گواہ پیش ہونے لگے۔ وزیراعلیٰ بہار نے کہا کہ قانون پر عملدرآمد کیلئے حکومت کی قوت ارادی لازمی ہے۔