کھیل
15 نومبر ، 2012

احمد آباد ٹیسٹ: انگلینڈ کیخلاف بھارت 4 وکٹوں پر323 رنز

احمد آباد ٹیسٹ: انگلینڈ کیخلاف بھارت 4 وکٹوں پر323 رنز

احمدآباد…احمد آباد ٹیسٹ کے پہلے دن بھارت نے انگلینڈ کے خلاف وریندر سہواگ اور چیتشور پوجاراکی شاندار بیٹنگ کی بدولت چار وکٹ پر 323 رنز بنالیے۔احمد آباد کے سردار پٹیل اسٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ کے پہلے دن بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ٹاس جیت بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلی وکٹ پر وریندر سہواگ اور گوتم گھمبیرنے 134 رنز بنائے،گمبھیر 45 رنز بناکر گریم سوان کا شکار بنے، سہواگ نے 117 رنز کی اننگز کھیلی، ٹنڈولکر 13 اور ویرات کوہلی 19 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ دن کے اختتام پر بھارت نے چار وکٹ پر 323 رنز بنالئے چیتشور پوجارا98 اور یوراج سنگھ 24 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ انگلینڈ کی جانب سے گریم سوان نے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

مزید خبریں :