15 نومبر ، 2012
ڈھاکا…ڈھاکا ٹیسٹ کے تیسرے روز بنگلہ دیش نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 455 رنز بنالئے ہیں ،ویسٹ انڈیز کا اسکور برابر کرنے کیلئے میزبان ٹیم کو مزید 72 رنز درکار ہیں۔ڈھاکا میں جاری پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے تیسرے روزبنگلہ دیش نے اپنی اننگزکا آغاز 164 رنز تین کھلاڑی آوٴٹ پر کیا ،نعیم الاسلام کی سنچری نے بنگلہ دیش کی پوزیشن کو بہتر بنانے میں اہم کردار کیا ،شکیب الحسن نے 89 رنز بنائے ،نعیم الاسلام 108 رنز بنا کر ڈیرن سمی کا شکار بنے ،مشفق الرحیم 43 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔دن کے اختتام پر بنگلہ دیش نے 6 وکٹوں 455 رنز بنالئے تھے ۔،محمود اللہ 42 اور ناصر حسین 33 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔بنگلہ دیش کو ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگزکا اسکور برابر کرنے کے لئے مزید 72 رنز درکار ہیں۔