سندھ کے بلدیاتی انتخابات: علی زیدی نے مبینہ دھاندلی کی ویڈیو جاری کردی

سندھ کے 4 ڈویژنز کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہوئے جس میں پیپلز پارٹی نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی/ اسکرین گریب
سندھ کے 4 ڈویژنز کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہوئے جس میں پیپلز پارٹی نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی/ اسکرین گریب

گزشتہ روز سندھ کے 4 ڈویژنز کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہوئے جس میں پیپلز پارٹی نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔

تاہم پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے اپنےٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری ہے جس میں انہوں نے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کا تذکرہ کیا۔

ویڈیو میں چند لوگوں کو بیلٹ پیپر پر اسٹیمپ لگاتے اور تیزی سے انہیں بیلٹ باکس میں ڈالتے دیکھا جاسکتا ہے، اسی دوران ایک پولیس افسر بیلٹ پیپر  پر اسٹیمپ لگانے والے شخص سے آکر کچھ کہتا دیکھا جاسکتا  ہے۔

اس پوسٹ کے کیپشن میں علی زیدی نے لکھا کہ’  آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی ایک بہترین مثال لیکن پیپلز پارٹی کے حق میں!  یہ سب کچھ پولیس، ای سی پی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناک کے نیچے!  یہ کب اور کیسے بدلے گا جب قانون کی پاسداری کی قسم کھانے والے خود ہی قانون توڑ رہے ہوں گے!۔ 

مزید خبریں :