18 فروری ، 2012
کراچی …کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز گیس لوڈ مینجمنٹ کی مد میں آج صبح 9 بجے سے 24 گھنٹوں کے لئے بند کردیئے گئے ہیں۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے ہفتہ وار بند ش کے تحت ہفتے کی صبح 9 بجے سے اتوار کی صبح 9 بجے تک کے لئے سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹوں کے لئے بند کردیئے گئے ہیں۔ گیس لوڈ مینجمنٹ پروگرام کے تحت گذشتہ ہفتے بھی سی این جی اسٹیشنز بند کیئے گئے تھے۔ دوسری جانب لوگوں کا کہنا ہے کہ سی این جی کی بندش سے اُنہیں شام کے اوقات میں پبلک ٹرانسپورٹ میں کمی سے مشکلات رہتی ہیں اور رکشہ اور ٹیکسی مہ مانگے کرائے طلب کرتے ہیں۔