18 فروری ، 2012
لاہور…لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود آج بھی شہر کی مختلف سڑکوں سے رکاوٹیں نہ ہٹائی گئیں، جابجا کھڑی رکاوٹیں عام شہریوں کے لئے وبال جان بن گئیں، ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے۔ہائی کورٹ نے جمعہ کے روز ٹریفک جام کے باعث ایک خاتون کی ہلاکت پر ایکشن لیتے ہوئے فوری طور پر رکاوٹیں ہٹانے کا حکم دیا تھا۔ تاہم آج شہر کی مختلف شاہراہوں سے رکاوٹیں نہ ہٹائی جا سکیں۔مال روڈ، پنجاب اسمبلی، ایمپریس روڈ، ایجرٹن روڈ، سول لائنز روڈ، کچہری روڈ اور دیگر سڑکوں پر رکاوٹیں اب بھی موجود ہیں۔ نہ صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں بلکہ سیاسی جماعتوں کے دفاتر اور دیگرعمارتوں کے ارد گرد رکاوٹیں لگائی گئی ہیں۔ ان رکاوٹوں کے باعث ٹریفک جام رہتا ہے۔