08 جولائی ، 2022
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش کا سلسلہ کل شام یا رات تک جاری رہے گا۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مضافات میں تیز بارش ہوسکتی ہے، کل بھی مختلف علاقوں بارش میں شدت رہے گی، مون سون سسٹم میں شدت برقرار ہے، آج رات یا کل صبح سویرے بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوسکتا ہے۔
سردار سرفراز نے مزید بتایا کہ شہر کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ خدشہ رہے گا، ہوا کا کم دباؤ اس وقت ٹھٹھہ اور بدین کے درمیان ہے، بارش برسانے والا سسٹم کیٹی بندر پر بحرہ عرب سے تقویت حاصل کر رہا ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کراچ میں آج رات سے کل رات تک مزید بارش کی پیشگوئی ہے، کراچی میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے،عید کے تینوں دن شہر میں درمیانی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔