Time 09 جولائی ، 2022
کھیل

کامن ویلتھ گیمز: ایتھلیٹس کی تعداد پر اولمپک ایسوسی ایشن کا حکومت سے رابطے کا فیصلہ

ایتھلیٹس کم کرنے کے معاملے پر وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ کو خط لکھیں گے، ہرممکن کوشش ہوگی کسی کھلاڑی کے ساتھ ناانصافی نہ ہو: خالد محمود— فوٹو: فائل
ایتھلیٹس کم کرنے کے معاملے پر وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ کو خط لکھیں گے، ہرممکن کوشش ہوگی کسی کھلاڑی کے ساتھ ناانصافی نہ ہو: خالد محمود— فوٹو: فائل

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے کامن ویلتھ گیمز میں کھلاڑیوں کی شرکت کے حوالے سے حکومت سے رابطےکرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

سیکرٹری پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن خالد محمود کا کہنا ہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں 10 ایتھلیٹس کو نہ بھیجنےکا فیصلہ ہوا، ایتھلیٹس کم کرنے کے معاملے پر وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ کو خط لکھیں گے، ہرممکن کوشش ہوگی کسی کھلاڑی کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ قومی دستے میں خواتین ایتھلیٹس کی تعداد پہلے ہی کم ہے مزید کم نہیں ہونی چاہیے، امید ہےوفاقی وزیر نظر ثانی کریں گے اور تمام ایتھلیٹس گیمز  میں حصہ لیں گے۔

مزید خبریں :