11 جولائی ، 2022
بلوچستان میں حالیہ بارشوں کے بعد حب ڈیم میں پانی کی سطح 336.7 فٹ پرپہنچ گئی۔
حکام کے مطابق حب ڈیم میں صرف ڈھائی فٹ کی گنجائش رہ گئی ہے اور ڈیم میں 339 فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مزید ڈھائی فٹ پانی آنے کی صورت میں اسپل وے کھولنا پڑ سکتا ہے۔
حکام کے مطابق حب ڈیم میں پانی آنے کا سلسلہ آہستہ آہستہ جاری ہے۔
دوسری جانب پروجیکٹ ڈائریکٹر عبد الرحمان شاہ کا کہنا ہے کہ حب ڈیم بھر جانے سے کراچی اور لسبیلہ کو 3 سال تک پانی فراہمی ممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے قبل حب ڈیم 2020 کی بارشوں میں بھی بھر گیا تھا۔