18 فروری ، 2012
لاہور…وفاقی وزیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں سے القاعدہ کے لوگ کم اور عام لوگ زیادہ مارے گئے، حملوں سے دہشت گردی کم ہونے کے بجائے بڑھ گئی ۔لاہور میں نظریہ پاکستان کانفرنس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت نے نیٹو کی سپلائی بحال نہیں کی،افغان بچوں کے اسکول کی کتابیں اورضروری اشیاء بھجوائی گئی ہیں ،انہوں نے ڈرون حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اتحادیوں کے مفاد میں تو ہو سکتے ہیں پاکستان کے مفاد میں نہیں،فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شاہ محمودقریشی انتخابی رنجش کی بناء پر الزامات لگارہے ہیں،بجٹ کے بعدسیاسی جماعتوں کی مشاورت سے عام انتخابات کا اعلان کیا جائے گا۔