پاکستان
18 فروری ، 2012

صوبے کے عوام کو تحفظ دینا ان کی اولین ترجیح ہے،آئی جی پنجاب

 صوبے کے عوام کو تحفظ دینا ان کی اولین ترجیح ہے،آئی جی پنجاب

لاہور…حاجی حبیب الرحمن نے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ ان کا کہنا ہے کہ صوبے کے عوام کو تحفظ دینا ان کی اولین ترجیح ہے۔پنجاب کے 48 ویں آئی جی حاجی حبیب الرحمن چارج لینے کے لئے پولیس ہیڈ کوارٹر لاہور پہنچے تو ایڈیشنل آئی جی پنجاب چوہدری تنویر نے ان کا استقبال کیا۔ پولیس بینڈ نے نئے آئی جی کو سلامی پیش کی۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب حاجی حبیب الرحمن کا کہنا تھا کہ عوام کو یقینی امن و امان فراہم کرنے کے لئے اغوا برائے تاوان میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں :