Time 16 جولائی ، 2022
پاکستان

پنجاب ضمنی انتخابات، 40 لاکھ ووٹوں کا پروپیگنڈا مکمل جھوٹ ہے: الیکشن کمیشن

پنجاب کے بیس حلقوں پر ضمنی انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن نے انتظامات مکمل کر لیے ہیں—فوٹو: فائل
پنجاب کے بیس حلقوں پر ضمنی انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن نے انتظامات مکمل کر لیے ہیں—فوٹو: فائل

ترجمان الیکشن کمیشن ہارون شنواری کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں 40 لاکھ ووٹوں کا پروپیگنڈا مکمل جھوٹ پر مبنی ہے۔

ہارون شنواری کے مطابق یہ بہتان تراشی عوام کو گمراہ کرنے کی گھٹیا اور ناکام کوشش ہے، 40 لاکھ نمبر کا تعلق نہ نئی فہرست سے ہے نہ ہی پرانی انتخابی فہرست سے ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ عوام جان لیں کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات پرانی انتخابی فہرستوں پر ہو  رہے ہیں، 25 مئی کو انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد انتخابی فہرستوں میں تبدیلی ممکن نہیں ہے۔

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے بھی پی ٹی آئی سربراہ کے بیانات اور  الزامات کی تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ انہیں فہم نہیں ووٹر لسٹ کے حوالے سےکہی گئی بات کا سیاق و سباق کیاہے، ووٹر لسٹ میں سے کوئی ووٹ ادھر سے ادھر نہیں ہوئے۔

دوسری جانب پنجاب کے 20 حلقوں پر ضمنی انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن نے انتظامات مکمل کر لیے ہیں، پولنگ کے سامان کی ترسیل آج مکمل کی جائے گی۔  

مزید خبریں :