16 جولائی ، 2022
کراچی: سندھ میں 24 جولائی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولیس کی نفری کم پڑگئی۔
رپورٹ کے مطابق ضرورت پڑنے پرپولیس کے ساتھ نجی سکیورٹی گارڈز بھی تعینات کرنےکا پروگرام ہے، پولنگ اسٹیشنز کے باہر نجی سکیورٹی کمپنی کےگارڈز بھی تعینات کیے جاسکتے ہیں۔
اس سلسلے میں کراچی پولیس چیف نے سکیورٹی کمپنی کو خط لکھ دیا ہے، ایس ایس پیزکی ہدایت پرگارڈز کو پولنگ اسٹیشنز پر تعینات کیا جائےگا۔
خط کے مطابق سکیورٹی گارڈز صبح7 سے شام پانچ بجے تک تعینات ہوں گے۔