Time 16 جولائی ، 2022
پاکستان

کراچی میں بارش کی ملی میٹر پیمائش کیلئے 2 نئی رین آبزرویٹریز نصب

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق 2 نئی رین آبزرویٹریز ڈپٹی کمشنر ساؤتھ آفس اور کورنگی میں نصب کی گئی ہیں— فوٹو: فائل
چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق 2 نئی رین آبزرویٹریز ڈپٹی کمشنر ساؤتھ آفس اور کورنگی میں نصب کی گئی ہیں— فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات نے کراچی شہر میں بارش کی ملی میٹر  پیمائش کیلئے 2 نئی رین آبزرویٹریز نصب کردیں جس کے بعد شہر بھر میں ان کی تعداد 18 ہوگئی۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق 2 نئی رین آبزرویٹریز  ڈپٹی کمشنر ساؤتھ آفس اور کورنگی میں نصب کی گئی ہیں۔

نئے رین گیجز کی تنصیب کے بعد اب بارش کو ملی میٹر میں ناپنے والے آبزرویٹریز کی کل تعداد 18 ہوگئی ہے۔

ڈی ایچ اے فیز 2 میں سال 2021 کے آخر میں بارش کی پیمائش بتانے والا آلہ نصب کیا گیا تھا۔

محکمہ موسمیات کی 3 آبزرویٹریز سے موصول ہونے والا ڈیٹا سرکاری سطح پر شہر کے ریکارڈ کا حصہ بنتا ہے جس میں ماضی کے اولڈ ائیرپورٹ جبکہ بعدازاں نصب ہونے والی پی اے ایف بیس مسرور  اور پی اے ایف بیس فیصل رین اسٹیشن شامل ہیں۔ 

مزید خبریں :