Time 18 جولائی ، 2022
کھیل

انگلش ٹیم کا دورہ: انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا جائزہ وفد پاکستان پہنچ گیا

فوٹوـاسکرین گریب
فوٹوـاسکرین گریب

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے انگلش کرکٹ بورڈ( ای سی بی) کا جائزہ وفد پاکستان پہنچ گیا۔

 ذرائع کے مطابق چار رکنی وفد میں پلیئرز ایسوسی ایشن، سکیورٹی اور کرکٹ آپریشنز کے ممبران شامل ہیں جو کراچی،لاہور، ملتان اور راولپنڈی کے دورے کریں گے اور پاکستان میں سیریز سے قبل انتظامات کا جائزہ لیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے  انگلش کرکٹ بورڈ کے  وفد کا اسلام آباد پہنچنے پر استقبال کیا۔

 ذرائع کے مطابق انگلش ٹیم رواں سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل 7 ٹی ٹوئنٹی میچز اور بعد میں 3 ٹیسٹ میچز کیلئے پاکستان آئے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میچز صرف 2 وینیوز کراچی اور لاہور میں ہوسکتے ہیں۔دو وینیوز کی صورت میں 4 ٹی ٹوئنٹی کراچی جبکہ 3 لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 20، 22، 23 اور 25 ستمبر کو کراچی میں جبکہ لاہور میں 28، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو ٹی ٹوئنٹی میچز ہوسکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ میچز کے حتمی شیڈول کا فیصلہ جائزہ ٹیم کی رپورٹ کی بنیاد پر ہوگا۔

مزید خبریں :