18 فروری ، 2012
پشاور…مسلم لیگ نون نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں بلوچستان سے متعلق امریکی قرارداد پر تحریک التواء جمع کرادی۔ تحریک التواء ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی جاوید عباسی نے جمع کرائی۔ جس میں کہا گیا کہ بلوچستان سے متعلق امریکی قرارداد ملک میں افراتفری اور ہنگامہ آرائی کا باعث بن سکتی ہے۔ تحریک التواء کے مطابق امریکا سپلائی لائن کی بندش اور ایئربیس خالی کرانے کا بدلہ لے رہا ہے۔ جبکہ امریکی قراداد پاکستان کی خودمختاری میں مداخلت ہے۔تحریک التواء میں حکومت سے پاکستان کو دو ٹوک الفاظ میں جواب دینے کا مطالبہ کیا گیا۔