Time 18 جولائی ، 2022
پاکستان

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے الزامات مستردکردیے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے لگائےگئے الزامات مسترد کر دیے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ  عمران خان کے لگائے تمام الزامات یکسر مسترد کرتے ہیں، عمران خان کے ان تمام الزامات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق اپنے فرائض ادا کرتا رہے گا۔

خیال رہےکہ عوام سے اپنے خطاب میں عمران خان نے الزام لگایا تھا کہ ہمیں پنجاب کے ضمنی الیکشن ہرانےکے لیے تمام حربے استعمال کیےگئے، اس الیکشن کمشنرکے نیچے صاف اور شفاف الیکشن نہیں ہوسکتے، چیف الیکشن کمشنر فوری استعفیٰ دیں ہمیں ان پر اعتماد نہیں۔

 عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں جیسا الیکشن کرایا ایسے ہی الیکشن کرانے ہیں تو بحران بڑھےگا، سپریم کورٹ کا حکم تھا ریاستی مشینری کی مداخلت نہیں ہوگی، انہوں نے ایف آئی آر کاٹیں، ریاستی مشینری استعمال کی، سب سے زیادہ افسوس چیف الیکشن کمشنرپر ہے جس نے بد دیانتی کی اور  ن لیگ کو  جتوانے کی پوری کوشش کی۔

مزید خبریں :