18 فروری ، 2012
کراچی…غلط دواکے استعمال سے دل کے مریضوں کی ہلاکت پر پنجاب حکومت کاقائم کردہ تحقیقاتی کمیشن نے کراچی میں افروزفارما کامعائنہ کیا۔کمیشن نے آئسوٹیب نامی دوا تیار کرنیو الی کمپنی افروز فارما کی کورنگی کراچی میں واقع فیکٹری کا معائنہ کیا،ذرائع کے مطابق کمیشن اس کے بعض ملازمین کے بیانات ریکارڈ کرے گا۔ کمیشن اس بات کا بھی تعین کرنے کے لئے قائم کیا گیا ہے کہ دوا کے اصل فارمولے میں تبدیلی کا کون ذمہ دار ہے۔ فارمولے میں یہ تبدیلی پنجاب میں زیر علاج دل کے سیکڑوں مریضوں کی ہلاکت کی سبب بن گئی تھی۔