Time 20 جولائی ، 2022
پاکستان

کراچی: ڈرائیور کے ہاتھوں قتل ہونے والا شخص خود بھی قاتل نکلا

ملزم کامران کے خلاف دفعہ 392، 302 کے تحت مقدمہ درج ہے جس میں ملزم کامران کے ساتھ اس کے 2 ساتھی بھی نامزد ہیں: پولیس — فوٹو: فائل
ملزم کامران کے خلاف دفعہ 392، 302 کے تحت مقدمہ درج ہے جس میں ملزم کامران کے ساتھ اس کے 2 ساتھی بھی نامزد ہیں: پولیس — فوٹو: فائل

سائٹ سپر ہائی وے پر ڈرائیور کے ہاتھوں قتل ہونے والا مقتول کامران عرف جانی چانڈیو خود بھی ایک ٹیکسی ڈرائیور کا قاتل نکلا۔

پولیس کے مطابق مقتول کامران عرف جانی چانڈیو ٹیکسی ڈرائیور عبدالحق جت کے قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا، ملزم کے خلاف قنبر کے میرو خان تھانے میں ایف آئی آر درج ہے۔

پولیس کے مطابق سائٹ سپرہائی وے پر ڈرائیور کے ہاتھوں قتل ہونے والا کامران عرف جانی چانڈیو  قتل کے مقدمے میں مفرور تھا، ملزم کامران نے 2 ساتھیوں کے ساتھ مل کر میروخان تھانے کی حدود میں جنوری میں واردات کی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزم کامران کے خلاف دفعہ 392، 302 کے تحت مقدمہ درج ہے جس میں ملزم کامران  کے ساتھ اس کے 2 ساتھی بھی نامزد ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے ٹیکسی ڈرائیور عبدالحق جت کو پھندا لگا کرقتل کیا اور بعد میں لاش پر چھریوں سے وار کیے گئے، قنبرانویسٹی گیشن پولیس نےتحقیقات کے دوران جیوفینسنگ کے ذریعے کامران عرف جانی اور اس کے ساتھیوں کی شناخت کی تھی۔

 پولیس کے مطابق پکڑے جانے کے خوف سے کامران عرف جانی چانڈیو کراچی فرارہوا اور یہاں گلستان جوہر کے علاقے میں اشرف کے نام سے روپوش تھا۔ کراچی پولیس نے قنبرپولیس سے رابطہ کرلیا ہے ملزم کے خلاف مزید کیس سامنے آگئے ہیں۔

دوسری جانب مقتول کامران عرف جانی چانڈیو کے قتل کے الزام میں پک اپ ڈرائیور نیک محمد گرفتار ہے۔

مزید خبریں :