Time 20 جولائی ، 2022
کاروبار

روپےکی قدر میں گراوٹ برقرار، ڈالر 224 روپے 92 پیسےکا ہوگیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی: امریکی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ آج بھی جاری رہا اور  پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 2 روپے 92 پیسے مہنگا ہوا۔

کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 4 روپے ایک پیسا مہنگا ہوکر 226 روپے تک پہنچ گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر 2 روپے 93 پیسےکے اضافےکے بعد 224 روپے 92 پیسے ہوگیا۔

 اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہوکر 225 روپےکا ہوگیا۔

یاد رہے گزشتہ روز بھی پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 6 روپے 79 پیسے مہنگا ہو کر 221 روپے 99 پیسے پر بند ہوا تھا۔

مزید خبریں :