پاکستان
18 فروری ، 2012

پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی ناپاک کوشش کی گئی، وزیراطلاعات

پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی ناپاک کوشش کی گئی، وزیراطلاعات

اسلام آباد…وفاقی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ امریکی قرارداد پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے ،یہ کرکے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی ناپاک کوشش کی گئی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سا لمیت پرکوئی آنچ نہیں آنے دیں گے اورامریکی قرارداد کی ہر سطح پر مذمت کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کا فیصلہ پارلیمنٹ کوکرناہے، پارلیمانی سفارشات پرعمل کریں گے،انہوں نے کہا کہ افغان بچوں کی درسی کتب کے لیے کنٹینرافغانستان بھیجنے کی اجازت دی ہے۔وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا کیس سپریم کورٹ میں ہے، فیصلہ آنے تک اس پربات نہیں کر سکتے، صدر آصف زرداری کومکمل استثناحاصل ہے،شہیدوں کی قبروں کاٹرائل نہیں کرنے دیں گے، لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، عوام کو جلد خوش خبری ملے گی، آئندہ بجٹ عوامی بجٹ ہوگا، غریب عوام پر توجہ دی جائے گی اور ٹیکس اصلاحات کی جائیں گی۔

مزید خبریں :