پاکستان
Time 21 جولائی ، 2022

پنجاب کے وسطی علاقوں میں بارشیں، بلوچستان میں بارش کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

5 گھنٹے کے دوران تاج پور کے علاقے میں 145 ملی میٹر ، ائیرپورٹ پر 135، مغل پورہ میں 126 اور لکشمی چوک میں 119 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی/ فائل فوٹو
5 گھنٹے کے دوران تاج پور کے علاقے میں 145 ملی میٹر ، ائیرپورٹ پر 135، مغل پورہ میں 126 اور لکشمی چوک میں 119 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی/ فائل فوٹو 

لاہور سمیت پنجاب کے وسطی علاقوں میں کل رات سے کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ بلوچستان میں رواں ماہ جولائی کی بارشوں سے 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

5 گھنٹے کے دوران تاج پور کے علاقے میں 145 ملی میٹر ، ائیرپورٹ پر 135، مغل پورہ میں 126 اور لکشمی چوک میں 119 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ 

اس کے علاوہ گجرات، گوجرہ سمیت آزاد کشمیر کے مختلف حصوں اور اسلام آباد میں بھی وقفے وقفے سے بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

دوسری جانب کوہلو شہر اورگردونواح میں موسلادھاربارش ہوئی جب کہ چمن اور  قلعہ عبداللہ میں گردآلود ہواؤں سے بجلی کے کئی ٹاورگرگئے جس سے بجلی کی سپلائی متاثر  ہوگئی، پھلوں کے باغات کو بھی نقصان پہنچا۔ 

پی ڈی ایم اے بلوچستان میں رواں برس جولائی میں بارشوں کا 30سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا اور اب تک صوبے میں 987 ملی میٹر بارش ہوئی جس میں جاں بحق افراد کی تعداد 90 ہوگئی ۔

علاوہ ازیں گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ہوئی۔

مزید خبریں :