پاکستان
18 نومبر ، 2012

پی آئی اے کے طیارے کے انجن میں دودھماکے ہوئے، ذرائع سی اے اے

پی آئی اے کے طیارے کے انجن میں دودھماکے ہوئے، ذرائع سی اے اے

کراچی…کراچی سے لندن جانے والی پی آئی اے کی پرواز787سنگین حادثے سے بال بال بچ گئی،ذرائع سول ایوایشن کے مطابق ٹیک آف کے تین منٹ بعد طیارے کے انجن میں 2 دھماکے ہوئے اورآگ لگ لگی،جہاز کے انجن سے شعلے نکلتے دیکھے گئے ، طیارے کے پائلٹ نے انجن میں آگ لگنے کی ہی اطلاع دی،آگ لگنے کے فوراً بعد انجن بند کردیا گیا،صورتحال کو دیکھتے ہوئے پائلٹ نے میڈ اے کال دی، میڈ اے کال پائلٹ انتہائی نازک صورتحال میں دیتا ہے ۔دوسری جانب ڈائریکٹر ایئرپورٹ سروسزآصف بشیر کا موقف ہے کہ طیارے کے انجن میں آگ نہیں لگی،پائلٹ نے کنٹرول ٹاور کو انجن میں خرابی کی اطلاع دی ، اور طیارے نے نارمل لینڈنگ کی۔

مزید خبریں :