Time 21 جولائی ، 2022
پاکستان

کہا جارہا ہے 5 ارکان لائیں اور 5 ارب روپے لےلیں، رکن پنجاب اسمبلی کا دعویٰ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن پنجاب اسمبلی (ایم پی اے) رفاقت گیلانی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں آج ایک ارب 10کروڑ روپےکی آفر دی جا رہی ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رفاقت گیلانی کا کہنا تھا کہ کل ایک ارب روپےکی آفر ہوئی تھی،  آج ایک ارب 10 کروڑ روپےکی آفر دی جا رہی ہے اور کہا جارہا ہےکہ  5 ارکان لے آئیں اور 5 ارب روپے لے لیں۔

رفاقت گیلانی کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، کل  پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری پرویز الہٰی کو  وزیر اعلیٰ منتخب کریں گے۔


مزید خبریں :