21 جولائی ، 2022
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔
شاہین آفریدی پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز فیلڈنگ کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے،انہیں ابتدائی طور پر ایم آر آئی ٹیسٹ کیلئے بھیجا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے ایم آر آئی رپورٹس کے بعد شاہین کو دوسرے ٹیسٹ میں نہ کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ کے مطابق شاہین آفریدی سری لنکا میں ٹیم کے ساتھ ہی رہیں گے۔
ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ شاہین شاہ آفریدی کے ری ہیب پر کام کرے گی۔ْ
یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 24 جولائی سے شروع ہو گا، دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔